15 ستمبر 2012 - 19:30

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں آنحضرت ۖ کی شان میں گستاخی کے خلاف احتجاج کے سلسلے میں ہزاروں کشمیری طلباء نے احتجاجی مظاہرہ کرکے امریکی – صہیونی سازش کی شدید مذمت کی –

ابنا: شان رسالت ۖمیں کی گئی امریکی گستاخی کے خلاف وادی کشمیر کے چھوٹے بڑے شہروں سرینگر،بارہمولہ ،گاندربل ،کپوارہ ،سوپور اور دیگر قصبہ جات میں کل کالج طلباء اور طالبات نے صدائے احتجاج بلند کرتے ہوئے احتجاجی ریلیاں نکالیں– اس موقع پر  امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعرےلگائے گئے اورامریکی جھنڈے نذر آتش کردئیے گئے۔ وادی کے بعض علاقوں میں پولیس نے پرامن مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کا استعمال کیا جسکے جواب میں کشمیری طلباء نے پولیس پر پتھراؤ کیا جبکہ اس موقع پر پولیس نے کئی افراد کو بھی گرفتار کیا -......./169